North Wales Race Equality Network
ہم کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

نسلی عصبیت کا مقابلہ کرنے کی ہماری مہم

"کیا آپ نسلی امتیاز، ایذا رسانی یا بدسلوکی کے شکار ہوئے ہیں؟ آپ کو اسے برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو یہ حق ہے کہ آپ کے ساتھ نسلی وجوہات کی بنا پر امتیاز نہیں کیا جائے"۔ - CRE

اگر آپ نسلی عصبیت کے شکار ہوئے ہوں تو یہ جاننا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا ہے کہ مدد اور صلاح کے لئے کیا کریں اور کہاں جائیں۔ آپ یہاں مدد کے ذرائع ، موجودہ نسلی قانون کے تحت آپ کے حقوق پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور نسلی قانون کی اطلاع دہی میں مدد کر سکتے ہیں۔


ہماری ویب سائٹ کے لنکوں کے ذریعہ آپ سیاہ فام اور اقلیتی نسلیاتی افراد اور گروہوں کو مدد، رہنمائی اور صلاح فراہم کرنے کی غرض سے مقامی، علاقائی اور پورے یوکے )U.K( کی سطح پر کام کرنے والی 500 سے زیادہ تنظیموں کے بارے میں معلوم کر پائیں گے۔


اس میں آپ شہری صلاح مرکز ، فوجداری انصاف ، تعلیم ، ملازمت ، صحت ، رہائشی مکانات ، مہاجرت ، قانونی خدمات ، مختلف خدمات صلاح وغیرہ پر بھی معلومات حاصل کریں گے۔