ہم نے قانونی خدمات پر پورا ایک باب کیوں پییش کیا؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ قانونی خدمات کی ویب سائٹ نہایت ہی مفید ہے اور چند ایسی ویب سائٹ میں سے ایک ہے جس میں سیاہ فام اور نسلیاتی اقلیتی مسائل کے متعلق عام اور خاص، دونوں طرح کی معلومات ہیں۔
کمیشن برائے قانونی خدمات کا جائزہ
قانونی امداد کی اسکیمیں
کمیشن برائے قانونی خدمات ایک ایگزیکٹیو غیر شعبہ جاتی تنظیم عامہ ہے۔ انہیں محکمۂ آئینی معاملات (Department for Constitutional Affairs) اسپانسر کرتا ہے اور ان کے کام کی نگراتی خود مختار کمشنروں کے ایک بورڈ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ یہ کمیشن، حکومت کی طرف سے، ان دو اسکیموں کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے:
1. معاشرتی قانونی خدمات (CLS)
CLS لوگوں کی ایسی اعلی معیاری صلاح دیتا ہے جس کی ضرورت انہیں اپنے سامنے کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہوتی ہے۔ یہ سماجی اخراج یا بندش سے لڑنے میں مدد کرنے اور نظام انصاف کو سبھی کے لئے جائز، قابل حصول اور قابل استطاعت بنانے میں ان کا تعاون ہے۔
معاشرتی قانونی خدمت قانونی امدادی سالیسیٹر، شہری صلاح مرکز، مراکز قانون، مقامی اختیار کی خدمات اور مقامی نیٹ ورک کی دیگر تنظیموں کو یکجا کرکے یہ یقینی بناتی ہے کہ لوگوں کو اپنے قانونی حقوق کے متعلق معلومات اور صلاح حاصل ہو اور انہیں نافذ کرنے میں مدد ملے۔
2. فوجداری دفاعی خدمت (CDS)
قانونی معلومات اور مدد کیسے حاصل کریں
فوجدای دفاعی خدمت (CDS) تفتیش یا مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہے لوگوں کو یہ یقینی بناتے ہوئے مدد فراہم کرتی ہے کہ جرائم کے الزامات میں پھنسے لوگوں کو قانونی صلاح اور نمائندگی کی سہولت حاصل ہو، یہ CDS جائز اور مؤثر طریقے سے کام انجام دینے میں پولس اور عدالتوں کی بھی مدد کرتی ہے۔
قانونی خدمات کی ویب سائٹ پر آپ درج ذیل لنکوں سے متعدد قسم کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں جن میں قانونی معلومات اور صلاح حاصل کرنا، قانونی مسائل، ثالثی میں مدد اور مفت خدمات )"مفت پیروکاری" سمیت( پانا شامل ہے۔
قانونی امداد حاصل کرنا
قانونی خدمات کی طرف سے اشتہارات پیش کئے جاتے ہیں جن میں عوام کے لئے دیوانی اور فوجداری قانونی امداد کے متعلق عملی معلومات ہوتی ہیں۔ ان اشتہارات میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آپ قانونی امداد کیسے اور کب حاصل کر سکتے ہیں۔