North Wales Race Equality Network
مدد کے ذرائع – مہاجرت – پناہ گزین

رجاء ملاحظة أن هذا لا يمثل دليلاً كاملاً للقانون.

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ قانون کا کوئی واضح گائڈ نہیں ہے۔ پناہ گزین

پناہ گزین وہ شخص ہوتا ہے جو حفاظت یا پناہ کے لیے بھاگ جاتا ہے، خاص کر کسی غیر ملک میں۔


لیکن بین الاقوامی قانون میں لفظ پناہ گزین کا درست معنی ہوتا ہے: یعنی کوئی ایسا شخص جو اپنے گھر اور ملک سے بھاگنے کے لئے مجبور ہوتا ہے؛ جو فرار ہو کر کسی دوسرے ملک میں جاتا ہے اور اس نئے ملک کی حکومت کے ذریعہ اسے پناہ گزین کی حیثیت دی جاتی ہے۔ صرف کسی ملک کی حکومت یہ فیصلہ لے سکتی ہے کہ آیا کسی شخص کو پناہ گزین کی حیثیت دی جانی چاہئے اور وہ قرارداد اقوام متحدہ برائے پناہ گزین 1951 (1951 United Nations Convention on Refugees) کا استعمال کرتی ہے۔

مفید رابطے
یورپی کونسل برائے پناہ گزین و جلا وطن افراد (ECRE)

ECRE، 30 ملکوں کی 76 پناہ گزین معاون ایجنسیوں کی ایک محافظ تنظیم ہے جو طالب پناہ اور پناہ گزین کے ساتھ سلوک کی مناسب اور انسانی پالیسیوں کے تئیں کام کرتی ہے۔ قانونی خدمات کے اچھے لنک۔

مہاجرت کا الیکٹرانک نیٹ ورک (EIN)

EIN رضاکارانہ سیکٹر کی ایک ایسی تنظیم ہے جو خاص طور پر سلطنت متحدہ اور یورپ میں انٹرنیٹ کے ذریعہ قانون برائے مہاجرت و پناہ گزین پر معلومات فراہم کرنے میں ماہر ہے۔

رفیوجیز آن-لائن Refugees on-line

رفیوجیز آن-لائن ہر اس فرد کے لئے ایک وسیلہ ہے جو یوکے میں مہاجر معاشرے کے درمیان ابلاغ اور روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس میں پورے یوکے کی متعدد معاشرتی تنظیموں اور پروجیکٹوں کے لنک شامل ہیں۔

ملٹی کلٹ Multikulti

ملٹی کلٹ ویب سائٹ کا مقصد بہبودی قانون کے درج ذیل میدانوں میں ثقافتی طور پر موزوں اور درست طور پر ترجمہ شدہ معلومات مہیا کرکے شہریت کی حمایت کرنا ہے – قرض، ملازمت، صحت، رہائشی مکانات، مہاجرت اور بہبودی مراعات۔

ویلش پناہ گزین کونسل (WRC)

یہ پناہ گزین یا ریفیوجی کونسل طالب پناہ اور پناہ گزین کے ساتھ کام کرنے والی یوکے کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ WRC کا ایک دفتر نارتھ ویلس میں ہے۔


Wales Refugee Council, Trinity House, Trinity Street, Wrexham. LL11 1NL


ٹیلیفون: 01978 363240

یوکے میں طالب پناہ اور پناہ گزین کے متعلق معلومات کا مرکز (ICAR)

ICAR کی تحقیقی گائڈ میں موجودہ معاملات اور مفاد عامہ کے موضوعات پر بات کی جاتی ہے اور یہ استعمال کنندہ کو حقائق اور اعداد و شمار، مسائل، تحقیق اور پروجیکٹوں کی یکجا تازہ ترین خلاصے فراہم کرتا ہے۔

ورچوئل لائبریری: مہاجرت اور نسلیاتی تعلقات

ورچوئل لائبریری یعنی مجازی کتب خانہ میں اصلی سائٹ کے ذریعہ جایا جاسکتا ہے اور یہ انٹرنیٹ پر مہاجرت، پناہ گزین، نسلیت اور نسل کے معاملات پر توجہ دینے والے ہر ایک ادارہ اور تنظیم کی جامع فہرست فراہم کرتی ہے۔

کونسل برائے پناہ گزین دانشوران (CARA)

CARA کا وجود پناہ گزین دانشوروں کی مدد کرنے کے لئے ہے۔ ان کا مقصد یونیورسٹی کے ایسے اساتذہ یا محققین کی مدد کرنا ہے جو اپنی ملازمت سیاسی، نسلی یا مذہبی امتیاز کی بنا پر گنوا چکے ہیں اور اس ملک میں پناہ گزین ہو چکے ہیں۔