مہاجر کارکنان
قرار داد کی شرائط کے تحت "مہاجر کارکنان" کے طور پر مستند شخص اپنی قانونی حیثیت سے قطع نظر اپنے انسانی حقوق سے مستفید ہونے کا حقدار ہے۔ یو کے میں پہنچنے والے مہاجر کارکنان کی قانونی تحفظ کی کمی سے استحصال کا موقع پیدا ہوسکتا ہے۔
مفید رابطے
اس ویب سائٹ کا مقصد آپ کو متحدہ سلطنت میں آنے اور کام کرنے کے خواہشمند غیر ملکی باشندگان کے لئے کھلے متعدد راستوں کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس کا پورا جائزہ لینے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن اس میں بھرپور معلومات ہیں۔
JCWI مہاجرتی قانون کے پیشہ وران اور عام افراد کو مہاجرت، قومیت اور پناہ کے متعلق مفت قانونی صلاح فراہم کرتا ہے۔
ورک اسمارٹ ویب سائٹ یورپی اتحاد – خاص طور پر نئے ممبر ممالک سے یو کے میں کام کرنے آنے والے لوگوں کو معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ آپ کے یہاں کام کرنے کے دوران آپ کے قانونی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
امیکس یو کے کا صنعتی، تکنیکی اور ہنر مند افراد کا سب سے بڑا یونین ہے۔ ٹریڈ یونین کانگریس (TUC) اور ایگزیکٹو برائے صحت و تحفظ (HSE) نے مہاجر کارکنان کے لئے صحت اور تحفظ کا ایک مختصر گائڈ پیش کیا ہے جس میں قانون صحت و تحفظ کے تحت کارکنان کے حقوق، ذمہ داریوں اور آجرین کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے، ساتھ ہی مزید معلومات کے لئے رابطے کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
یہ اشتہار البانیائی، عربی، بنگالی، چینی، چیک، یونانی، گجراتی، پشتو، پرتگالی، پولش، پنجابی، رومانیائی، روسی، سلوواک، ہسپانوی، تمل، ترکی، یوکرینی اور ویلش کے ساتھ انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔ اسے ان کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
شہری صلاح مرکز لوگوں کو مفت، آزادانہ اور رازدارانہ صلاح دے کر ان کے قانونی، زری اور دیگر مسائل سلجھانے میں مدد فراہم کرتا ہے
Any suggestions of websites you find interesting would be gratefully received! Just contact us and let us know