North Wales Race Equality Network
مدد کے ذرائع – رہائشی مکانات
رہائشی مکانات

حال کے سالوں میں رہائشی مکان کی فراہمی کے لئے ذمہ دار کئی تنظیموں نے ایسا نظام قائم کرنا شروع کیا ہے جس سے امتیازی سلوک کو روکنے میں مدد ملنی چاہئے۔ یہ نظام اس بنا پر مختلف ہوسکتے ہیں کہ آیا مالک مکان تنظیم برائے رہائشی مکانات ، مقامی اختیار ہے یا کوئی نجی مالک مکان لنک نیچے ہے( یا ۔ یہاں آپ یہ معلومات حاصل کریں گے کہ رہائشی مکان کے متعلق صلاح کیسے حاصل کریں اور اگر آپ نسلی عصبیت یا ایذا رسانی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہوں تو مدد اور حمایت کے لئے کہاں جائیں۔

تنظیم برائے رہائشی مکانات

تنظیم برائے رہائشی مکانات مقامی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے قابل استطاعت رہائشی مکانات فراہم کرتی ہے۔ نارتھ ویلس رجسٹرڈ سماجی مالکان مکان کی مساواتی شراکت (NWREP)، نارتھ ویلس میں واقع رہائشی مکانات کی تنظیموں کی شراکت ہے۔ وہ اس کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے کہ رہائشی مکان کی کون تنظیم کس علاقے میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔


آپ ان سے ٹیلیفون 01286-881588 پر یا ای-میل: info@nwrep.co.uk کے ذریعہ رابطہ کرسکتے ہیں۔


اگر آپ کو معلوم ہو کہ کون تنظیم برائے رہائشی مکان آپ کے علاقے میں رہائشی مکان کا انتظام کرتی ہے تو پھر براہ راست طور پر درج ذیل سے رابطہ کریں:

مقامی اختیارات

مقامی اختیارات کی اپنے اپنے علاقے میں رہائشی مکانات کی دستیابی کے لئے مختلف ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وہ تنظیم برائے رہائشی مکانات کی قربت میں کام کرتے ہیں جو ان کے پورے )کبھی کبھی ایک سے زیادہ( علاقے میں کام کرتی ہے۔

کئی مقامی اختیارات کے مختلف شعبے ہوتے ہیں جو کرایہ پر دینے، کرایہ پر لینے، مرمت اور دیکھ بھال کرنے رہائشی مکان سے متعلق مراعات، بے خانمانی، رہائشی مکان کے گرانٹ اور تنظیم برائے رہائشی مکانات سے متعلق معاملات نمٹاتے ہیں۔ آپ کو نارتھ ویلس کی ہر ایک کاؤنٹی کونسل کا لنک آگے مل سکتا ہے۔

کاؤنٹی کونسل سے رابطہ کی تفصیلات

کانوے کاؤنٹی برو کونسل

خدمات رہائشی مکانات

مراعات رہائشی مکانات

 

گوینیڈ کاؤنٹی کونسل

آئل آف اینجلسے

تنظیم رہائشی مکانات
ٹیلیفون: 01248 752294


فلنٹ شائر کاؤنٹی کونسل
خدمات رہائشی مکانات
· مراعات رہائشی مکانات


ڈنبگ شائر کاؤنٹی کونسل
خدمات رہائشی مکانات
مراعات رہائشی مکانات

ریکسہم کاؤنٹی برو کونسل
ریکسہم رہائشی مکانات
مراعات رہائشی مکانات
کرایے داری امدادی خدمت

اگر آپ مقامی اختیار کے رہائشی مکان کے لئے درخواست کرنے کے خواہاں ہوں تو درخواست کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں یہ (CAB) شہری صلاح دفتر .
اس معاملے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے کہ درخواست کیسے مکمل کریں۔

نجی مالک مکان
اگر آپ کسی نجی مالک مکان سے مکان لینے کی کوشش کر رہے ہوں تو آپ کا مقامی شہری صلاح دفتر (CAB) حقوق و ضوابط پر صلاح فراہم کر سکتا ہے کیونکہ وہ اسی قانون کے پابند نہیں ہیں جس کے مقامی اختیارات ہیں۔ اگر آپ کو نسلی ایذا رسانی سے متعلق کوئی مسئلہ ہو تو وہ آپ کو یہ صلاح دے سکتے ہیں کہ ایسے میں آپ کیا کریں یا پھر وہ آپ کو ایسی مناسب تنظیم کے بارے میں بتا سکتے ہیں جس سے آپ کو مدد مل سکے۔

آمبڈزمین
آمبڈزمین رہائشی مکانات، منصوبہ بندی، تعلیم، سماجی خدمات اور خدمات صحت جیسے معاملات کے متعلق شکایات پر غور کرتا ہے۔ ٹیلیفون (01656) 641 150 پر یا ای-میل ask@ombudsman.org.uk کے ذریعہ رابطہ کریں۔