مدد کے ذرائع – صحت
صحت اور نگہداشت کی خدمات کی سہولت اور ملازمت کے مواقع کی برابری کو یقینی بنانا محکمۂ صحت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

یہاں آپ یہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں کہ نارتھ ویلس میں نظام صحت کیسے کام کرتا ہے، ہیلتھ یا صحت ایجنسی سے کیسے رابطہ کریں اور یہ کہ اگر آپ ہیلتھ سیکٹر میں نسلی ایذا رسانی کے شکار ہوتے ہیں تو کیا کریں۔

ویلس کا قومی نظام صحت لیول 4 کی نگہداشت فراہم کرتا ہے:

* ابتدائی نگہداشت – خاندانی ڈاکٹر، ماہر امراض چشم، معالج دندان، عطار اور حفظان صحت کے دیگر پیشہ وران کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے۔ تمام لیول کی نگہداشت (تمام NHS ویلس GP سرجریز) کی ڈائریکٹری لنکس

** ثانوی نگہداشت – ہسپتالوں اور ایمبولینس کی خدمات کے ذریعہ فراہم کی جانے والی زیادہ ماہرانہ نگہداشت ہے۔.

** تیسرے درجے کی نگہداشت – کینسر جیسی خاص قسم کی بیماری کا علاج کرنے والے متخصص ہسپتالوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی نگہداشت ہے۔

معاشرتی نگہداشت – کسی ادارے یا تنظیم میں رہنے کے بجائے خود اپنے گھروں میں رہنے والے عمر دراز یا معذوری کے شکار افراد جیسے غیر محفوظ لوگوں کی مدد کرنے کی غرض سے مقامی سماجی خدمات کی شراکت میں NHS کے ذریعہ فراہم کی جانے والی نگہداشت ہے۔

*ابتدائی نگہداشت کے علاوہ باقی خدمات صحت عام طور پر NHS ٹرسٹ کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں۔
**ترجمان اور لنک کارکنان کو اختیار صحت کے ذریعہ ملازم رکھا جانا چاہئے۔ اور ان کے کام کی مناسب وضاحت اور کیریر کے مناسب امکانات ہونے چاہئے۔ آپ مریض کی حیثیت سے اپنے لئے یہ مدد فراہم کئے جانے کی گزارش کرسکتے ہیں۔

ویلس میں قومی خدمت صحت (NHS) کو کیسے منظم کیا جاتا ہے؟

ویلش اسمبلی حکومت ویلس میں NHS کی پالیسی کی ہدایت دہی اور اس کے لئے فنڈ کے تعین کے لئے ذمہ دار ہے۔
نارتھ ویلس میں NHS چار ٹرسٹ ہیں۔

یہ ہیں:

ان میں سے ہر ایک ہیلتھ ٹرسٹ میں مقامی ہیلتھ بورڈ ہوتے ہیں۔ ہر ایک ہیلتھ بورڈ کا ایک فیصلہ ساز بورڈ ہوتا ہے جو مقامی ڈاکٹروں، نرس، دیگر پیشہ وران صحت، مقامی کونسل اور رضاکارانہ تنظیموں کے افراد اور دوسرے لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ مریضوں کی آواز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی ایک چھوٹی ایگزیکٹیو ٹیم بھی ہوتی ہے جو فیصلوں کو عملدرآمد کرتی ہے اور عوام کے لئے خدمات فراہم کرتی ہے۔


مقامی ہیلتھ بورڈ (LHB) کا کام مقامی لوگوں کی صحت کو بہتر کرنا، ابتدائی نگہداشت کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنا اور قیمت دیکر خدمات صحت حاصل کرنا ہے جس سے کہ وہاں کی آبادی کی ضروریات پوری ہوسکیں۔

نارتھ ویلس کے مقامی صحت بورڈ ہیں:

آمبڈزمین رہائشی مکانات، منصوبہ بندی، تعلیم، سماجی خدمات اور خدمات صحت جیسے معاملات کے متعلق شکایات پر غور کرتا ہے۔ ٹیلیفون (01656) 641 150 پر یا ای-میل ask@ombudsman.org.uk کے ذریعہ رابطہ کریں۔

آپ مزید معلومات کے لئے نسلی امتیاز پر ہمارا باب دیکھنے کی خواہش بھی کرسکتے ہیں۔