اگر مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا ہے تو میں کیا کروں؟
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ پیشہ ورانہ صلاح لیں۔ درج ذیل تنظیموں کے ذریعہ خود مختار رازدارانہ صلاح پیش کی جاسکتی ہے۔
ملازمت کے مسائل کے متعلق صلاح
صلاح کاری، مصالحتی اور ثالثی کی خدمت
Acas ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد بہتر ملازتی تعلقات کے ذریعہ تنظیموں اور کاروباری زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ وہ تازہ ترین معلومات، آزادانہ صلاح، اعلی معیاری تربیت فراہم کرتی ہے اور مسائل حل کرنے اور کارکردگی بہتر کرنے کے لئے آجرین اور ملازمین کے ساتھ کام کرتی ہے۔
Acas قانون پر معلومات فراہم کرسکتی ہے اور متعدد ملازمتی امور پر صلاح دے سکتی ہے۔ کسی آجر کے خلاف ملازمین یا ٹریڈ یونین کی جو شکایت ملازمت ٹریبیونل میں پیش کی جاسکتی ہے یا کی جاتی ہے، ایسے زیادہ تر معاملات میں Acas کا صالح ٹریبیونل میں سماعت کے بغیر معاملہ سلجھانے میں فریقین کی مدد کرسکتا ہے۔
Acas کی ثالثی اسکیم ناجائز برخاستگی یا لچکدار کام کے معاملات میں ملازمتی ٹریبیونل میں سماعت کا ایک مکمل رضاکارانہ متبادل فراہم کرتی ہے۔
مدد اور صلاح کے دیگر ذرائع:
ورک اسمارٹ ٹریڈرز یونین کانگریس (TUC) کے ذریعہ کارکنان کے حقوق پر معلومات کے ساتھ پیش کی گئی ویب سائٹ ہے۔
یکساں مواقع: نسلی امتیاز BBC کی ویب سائٹ ہے جس میں امتیاز کے قانونی پہلوؤں کے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔
کمیشن برائے نسلی مساوات
شہری صلاح مرکز متعدد مسائل پر مفت اور رازدارانہ معلومات اور صلاح پیش کرتا ہے۔
فوری صلاح ایک خود مختار تنظیم ہے جو ملازمت کے مسائل پر متعدد قسم کی صلاح پیش کرتی ہے۔
BBC کی ویب سائٹ میں ناجائز برخاستگی پر ایک مفید باب ہے۔
محکمۂ تجارت و صنعت ویب سائٹ میں مساوات کے متعلق قانون پر معلومات ہوتی ہیں۔
آپ نسلی امتیاز کے ہمارے حصے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔