امتیاز مخالف قانون تمام عملی حالات پر لاگو ہوتا ہے اور نسلی تعلقات ایکٹ (Race Relations Act 1976) ملازمت کے میدان میں، بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر، کسی شخص کے ساتھ امتیازی سلوک کو غیرقانونی قرار دیتا ہے۔
خاص حالات میں کسی شخص کے ساتھ جیسا سلوک کیا جاتا ہے یا کیا جائیگا، اس کی بہ نسبت کسی دوسرے شخص کے ساتھ انہی یا یکساں حالات میں نسلی وجوہات کی بنا پر کم پاسداری کے ساتھ سلوک کرنا بلا واسطہ امتیاز میں شامل ہے۔ بالواسطہ امتیاز کی توضیح پیچیدہ ہے، اور اسے قانونی ضابطہ کے ہر متعلقہ دفعہ میں مکمل طور پر واضح نہیں کیا جائیگا۔ کوئی آجر کسی ملازم کو امتیازی سلوک کی شکایت پیش کرنے یا کسی دوسرے ملازم کی ایسی شکایت پر گواہی یا ثبوت دینے کی بنا پر نشانہ نہیں بنائیگا۔
مخصوص ملازمتی مسائل پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سمجھنا اہم ہے کہ آپ کے ملازمتی حقوق آپ کی ملازمت کی شرائط جیسے میقاتی کام، مقررہ مدت کے معاہدہ، طالب علم کے کام کرنے کا ویزا وغیرہ کے مطابق مختلف ہوسکتی ہیں۔
مدد اور صلاح کے ذرائع:
کمیشن برائے نسلی مساوات میں امتیاز کے قانونی پہلوؤں پر معلومات ہوتی ہیں۔
صلاح کاری مصالحتی و ثالثی خدمت (Acas) اختلافات دور کرنے میں مدد کرنے جیسے مسائل کے متعلق کام پر مفت اور رازدارانہ صلاح فراہم کرتی ہے۔
ورک اسمارٹ - Work Smart ٹریڈرز یونین کانگریس (TUC) کے ذریعہ کارکنان کے حقوق پر معلومات کے ساتھ پیش کی گئی ویب سائٹ ہے۔
یکساں مواقع: نسلی امتیاز BBC کی ویب سائٹ ہے جس میں امتیاز کے قانونی پہلوؤں کے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔
فوری صلاح - Advice Now ایک خود مختار تنظیم ہے جو ملازمت کے مسائل پر متعدد قسم کی صلاح پیش کرتی ہے۔
شہری صلاح مرکز - (CAB) متعدد مسائل پر مفت اور رازدارانہ معلومات اور صلاح پیش کرتا ہے۔
BBC کی ویب سائٹ میں ناجائز برخاستگی پر ایک مفید باب ہے۔
محکمۂ تجارت و صنعت (DTI) ویب سائٹ میں مساوات کے متعلق قانون پر معلومات ہوتی ہیں۔
آ
آپ یہاں نسلی عصبیت پر NWREN کے باب پر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔