آپ یو کے میں سنجیدگی سے ملازمت حاصل کرنے کے بارے میں سوچیں، اس سے قبل آپ کو یہ معلوم کرنےکی ضرورت ہے کہ اگر کوئی ضابطہ لاگو ہوسکتا ہے تو وہ کیا کیا ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا تعلق EU کے کسی ملک سے نہیں ہے اور آپ یہاں پر کام کرنے کے لئے آئے ہیں تو آپ کے لئے کام کا اجازت نامہ اس سے مختلف ہوگا جو EU کے کسی ملک سے آئے فرد کے لئے ہوتا ہے۔
مہاجرت – کیا میں یوکے میں کام کر سکتا ہوں؟
یہاں آپ ان تنظیموں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں جو آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرسکیں کہ آپ کے کیا حقوق ہیں اور یو کے میں کام کرنے پر کیا پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔
یورپی اتحاد، EEA کی قوم یا A8 کے معاہدے سے وابستہ ریاستیں
خدمات مہاجرتی صلاح (Immigration Advisory Service) کی یہ ویب سائٹ ان ممالک پر جامع معلومات پیش کرتی ہے جو EU اور EEA کے معاہدے سے وابستہ ہیں۔
یورپی ملازمتی تغیر کا پورٹل یو کے میں کام کرنے کے متعلق مدد اور صلاح فراہم کرتا ہے۔ یہ لنک آپ کو اشاریہ کے پیج پر لے جاتا ہے جس سے آپ متعدد یورپی زبانوں میں پورٹل میں داخل ہو پاتے ہیں۔
اگر آپ کسی دوسرے ملک یا ریاست سے ہوں
اگر آپ EU یا EEA کے باہر کے کسی ملک سے یوکے آئے ہیں تو ضوابط مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ آپ کو درج ذیل سائٹوں سے ان شرائط کو سمجھنے میں مدد ملے گی جو آپ پر لاگو ہوتی ہیں۔
نظامت برائے مہاجرت و قومیت
ہوم آفس کا ایک حصہ ہے اور یہاں مہاجرت پر معلومات ہیں جو حاصل کی جاسکتی ہیں۔
خدمات مہاجرتی صلاح کے پیج میں آپ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی سائٹوں سمیت مفید سائٹوں کی فہرست بھی پائیں گے۔ یا آپ مزید معلومات کے لئے مہاجرت پر NWREN کا باب دیکھنے کی خواہش کر سکتے ہیں۔