North Wales Equality Network Education
مدد کے ذرائع – تعلیم
نارتھ ویلس میں تعلیم

"ہر ایک تعلیمی ادارے کو نسلی عصبیت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لئے کارروائی کرنی چاہئے" - کمیشن برائے نسلی مساوات

اس حصے میں آپ درج ذیل کے متعلق طریق کار اور قانون پر معلومات کے ذرائع دیکھیں گے:

  • تعلیمی نظام کے اندر نسلی عصبیت کے مسائل
  • تعلیمی نظام کے اندر عام مسائل

تمام تعلیمی اداروں کو ضابطۂ عمل پر عمل کرنا چاہئے۔ یہ ضابطہ مقامی اختیارات تعلیم (LEAs)، گورنروں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو یہ یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لئے پیش کیا گیا ہے کہ نسلی تعلقات ایکٹ اور بعد کی ترمیمات کے مطابق امتیاز کئے بغیر تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

تعلیمی نظام کیسے کام کرتا ہے اور یہ کس کی ذمہ داری ہے؟

ہر ایک اسکول میں ایک ایسی غنڈہ گردی مخالف پالیسی ہونی چاہئے جس میں یہ واضح کیا گیا ہو کہ یہ غنڈہ گردی کے واقعات سے کیسے نمٹتا ہے۔ حسب ضرورت، آپ کو مقامی طریق کار شکایات پر عمل کرنا چاہئے۔ اس کے تحت صدر معلم، گورنروں کے صدر اور مقامی مقتدرہ تعلیم سے بالترتیب تحریری شکایت کی جاتی ہے۔

اسکول کی ہیئت حاکمہ یا گورننگ باڈی

تمام سرکاری فنڈ یافتہ اسکولوں کے گورننگ باڈیز ہوتے ہیں۔ یہ نمائندگان والدین، صدر معلم، زیر ملازمت معلمین، مقامی مقتدرہ تعلیم کے ذریعہ مقرر گورنروں اور مقامی معاشرے کے ممبران پر مشتمل ہوتے ہیں۔ وہ اسکولوں میں پالیسی کے خاص فیصلے کے لئے ذمہ دار ہوتے ہیں جن میں شامل ہیں:

  • جامعاتی معاملات
  • اسکول کا نظم و ضبط
  • عملہ کی تقرری اور برخاستگی
  • اسکول کی عمارات کی مرمت اور دیکھ بھال
  • کچھ قسم کے اسکولوں کے لئے داخلے

وہ معائنہ کی رپورٹوں کی سفارشات کو عملدرآمد کرنے کے لئے ذمہ دار ہوتے ہیں اور انہیں ان رپورٹوں اور اپنے لائحہ عمل کو والدین کے لئے فراہم کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مقامی مقتدرہ تعلیم (LEA) کی ذمہ داری

LEA انگلینڈ اور ویلس میں ریاستی سیکٹر کی تعلیمی خدمات کی مقامی انتظامیہ کے لئے ذمہ دار ادارے ہیں۔ LEA سے عام طور پر آپ کی مقامی کونسل کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اسکولوں کے تئیں LEA کے فرائض کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

  • تدبیری انتظامیہ
  • مخصوص گرانٹ
  • خاص تعلیمی ضروریات
  • اسکول کی بہتری
  • تعلیم کی سہولت
رابطہ کی تفصیلات

نارتھ ویلس کے متعلقہ LEA سے رابطے کی تفصیلات کے لئے براہ کرم درج ذیل لنکوں پر کلک کریں۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ (Secretary of State)

آپ سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی شکایت کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا لگتا ہے کہ گورننگ باڈی یا LEA قانونی فرض انجام دینے میں ناکام ہوا ہے، یا اگر اس نے بالکل قانونی معنی میں نامناسب طریقے سے کام کیا ہے، یعنی کہ جس طرح سے ایسی کسی دوسری تنظیم نے نہیں کیا ہو، تو سیکریٹری آف اسٹیٹ مداخلت کر سکتا ہے۔

مفید لنکس

ہم نے دیگر مفید سائٹوں کو یکجا کیا ہے، انہیں یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

آمبڈزمین
آمبڈزمین رہائشی مکانات، منصوبہ بندی، تعلیم، سماجی خدمات اور خدمات صحت جیسے معاملات کے متعلق شکایات پر غور کرتا ہے۔ ٹیلیفون نمبر (01656) 641 150 پر یا ای-میل کے ذریعہ ask@ombudsman.org.uk پر رابطہ کریں