خدمات جیل کیا ہے۔
جدید خدمت جیل دو آسان کاموں پر مبنی ہوتی ہیں جسے یہ مجموعی طور پر سماج کے فائدے کے لئے انجام دیتی ہے:
- عدالت کے پابند افراد کو محفوظ ماحول میں رکھنے اور اس طرح عوام کی حفاظت کرنے کے لئے
- حراست میں قانون کے پابند سلوک کو فروغ دے کر اور ایسی مؤثر سرگرمیوں کا انتظام کرکے جرم کم کرنے کے لئے جن سے رہائی کے لئے تیار افراد از سر نو آباد ہوں اور انہیں تعلیم حاصل ہو۔
ان کاموں کی مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے ملکہ جلالۃ الملک کی نظارت جیل ہر سال جیل کا تقریبا 20 بار مکمل معائنہ کرتی ہے۔ یہ نظارت جیل براہ راست طور پر ہوم آفس کو جوابدہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوم سکریٹری مقرر کرتا ہے، جس کا کام قیدیوں کی ایسی شکایات کو سننا ہے جنہیں داخلی طریق عمل کی مدد سے دور نہ کیا جاسکتا ہو۔
مجرموں کی زمرہ بندی چار حفاظتی زمرے A, B, C یا D میں سے کسی ایک میں کی جاتی ہے۔ ان زمروں سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ کسی فرد کا جرم کتنا سنگین ہے اور اگر وہ بھاگ جائے تو عوام کے لئے کتنا جوکھم پیدا ہوسکتا ہے۔
A زمرے کے مجرم سب سے زیادہ خطرناک قیدی ہوتے ہیں جن کے بھاگ جانے پر عوام اور قوم کے لئے بڑا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔
B زمرے کے قیدی عوام کے لئے کم خطرہ پیدا کرتے ہیں، لیکن وہ پھر بھی اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ ان کے لئے بہت اعلی سطح کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔
زمرہ C کے مجرموں کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ ان میں بھاگنے کی مہارت یا خواہش کی کمی ہوتی ہے، اس لئے انہیں عوام کے لئے بہت کم خطرہ مانا جاتا ہے۔ ان تمام باقی قیدیوں کو بھی زمرہ D کا قیدی مانا جاتا ہے جو عوام کے لئے خطرہ پیدا نہیں کرتے ہیں اور جن کے بھاگنے کا بھی امکان نہیں ہوتا ہے۔
زمرہ A, B اور C کے قیدیوں کو مخصوص یا 'بند' قید خانے میں رکھا جاتا ہے جبکہ زمرہ D کے قیدیوں کو 'عام' یا کم جسمانی قیود والے قید خانے میں رکھا جاتا ہے۔ خاتون قیدیوں اور نوجوان مجرموں )15 سے 21 سال کے درمیان کا کوئی بھی( کی زمرہ بندی مرد مجرموں کی مانند نہیں کی جاتی ہے۔
میں کسی ایسے فرد سے ملنے کے بارے میں کہاں سے معلوم کروں جو جیل میں ہو
اگر آپ کسی ایسے فرد کا پتہ لگانا چاہتے ہوں جو آپ کے خیال سے جیل میں قید ہو لیکن جس کا آپ کو ٹھیک سے اتا پتہ معلوم نہ ہو تو اس کے لئے قیدی کے مخصوص ٹھکانہ سے متعلق خدمت تشکیل دی گئی ہے جو آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
نارتھ ویلس میں کوئی قید خانہ نہیں ہے لیکن آپ یہ معلوم کرنے کے لئے قیدی کا پتہ ٹھکانہ معلوم کرنے والی خدمت کی مدد لے سکتے ہیں کہ کس شخص کو کہاں رکھا جارہا ہے۔
مطلوبہ جیل کا پتہ لگانے کے بعد پیج میں بائیں طرف دیکھیں جہاں آپ کو ملاقات کی معلومات کا ایک لنک نظر آئے گا۔ یہ آپ کو مقام، ملنے کے اوقات اور رابطے کے لئے فون نمبر کی تفصیلات فراہم کرے گا۔
میں کبھی جیل میں کسی سے ملنے نہیں گیا ہوں، میں کیا کروں؟
کی خدمات جیل کی ایک آن لائن ملاقاتی گائڈ ہے جس میں ملنے کے اوقات، ملاقات مقرر کرنے کے طریقے اور ایسی دیگر باتوں کے متعلق معلومات ہیں جو دلچسپ ہوسکتی ہیں۔
رمفید رابطے:
قیدیوں کے خاندانوں کے لئے اقدام قیدیوں کے خاندانوں کی مدد کرنے والا قومی وفاقی خدمات ہے۔ وہ پورے یو کے میں نظام جیل اور سماج کے ذریعہ قیدیوں کے خاندانوں کے ساتھ بجا سلوک کے عمل کو فروغ دینے کے لئے کام کرتے ہیں۔ وہ ان خاندانوں کو مدد فراہم کرنے والی تنظیموں کی ترقی کو بڑھاوا دیتا ہے اور ان کی آواز اٹھانے کے ایک وسیلہ کے طور پر کام کرتا ہے۔