نارتھ ویلس پولس اتھارٹی (North Wales Police Authority) کے تحت نارتھ ویلس کی تقریبا 657,000 لوگوں کی کل آبادی والی چھ کاؤنٹیاں )گوینیڈ، انجلسے، کانوے، ڈنبگ شائر، فلنٹ شائر اور ریکسہم( ہیں۔
نارتھ ویلس پولس اتھارٹی انگلینڈ اور ویلس کے 43 پولس اتھارٹی )اختیارات( میں سے ایک ہے جو اپنے مقامی پولس فورس کے کام کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ مقامی لوگوں پر مشتمل ایک خود کار تنظیم ہے۔ ہوم سکریٹری چیف پولس افسران کے ساتھ یہ بھی نارتھ ویلس میں پولس کاری کی انتظامیہ کے لئے ذمہ دار ہے۔
نارتھ ویلس میں تین عملداری ڈویژنل پولس علاقے ہیں۔ یہ مرکزی، مشرقی اور مغربی ڈویژن ہیں۔ یہ سبھی علاقے نارتھ ویلس پولس اتھارٹی کے تئیں ذمہ دار ہیں۔
معاشرتی یا کمیونٹی بیٹ منیجر (CBM)
معاشرتی بیٹ منیجر ایک ایسا مقامی افسر ہوتا ہے جو نظر آتا ہے، رسائی کے قابل ہوتا ہے، مقامی طور پر جانا جاتا ہے اور جو مقامی لوگوں کے اہم ترین مسائل کو حل کرنے میں معاشرے کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ معاشرتی بیٹ منیجر کے ڈیٹا بیس سے آپ کو اپنے علاقے کے CBM سے رابطے کی تفصیلات تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر CBM موجود نہ ہو تو ایسے مسائل کے لئے آپ کو پولس افسر سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے فوری توجہ کی ضرورت نہ ہو، آپ اس کے لئے درج ذیل نمبر استعمال کرسکتے ہیں:
ایسے تمام کالوں کے لئے جن کے لئے فوری توجہ کی ضرورت نہیں ہو: 0845 6071002
ایمرجنسی میں 999 ڈائل کریں
کیا آپ پولس کے خلاف شکایت کرنا چاہیں گے؟
اگر پولس نے آپ یا آپ کے جاننے والے کسی فرد کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہو تو آپ شکایت کر سکتے ہیں۔
خود مختار پولس شکایت کمیشن (IPCC)
IPCC کمشنر مخصوص پولس فورس میں شکایات کی منتقلی کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
شکایات فون، ای میل کے ذریعہ یا ذاتی طور پر آپ کی مقامی پولس یا IPCC سے کی جاسکتی ہیں۔
ٹیلیفون: 0845 3002 002
ای میل: enquiries@ipcc.gsi.gov