North Wales Race Equality Network - Criminal Justice
مدد کے ذرائع – فوجداری انصاف – نظام فوجداری انصاف

نظام فوجداری انصاف

CJS پولس، عدالت، شاہی خدمات استغاثہ، خدمات جیل اور نیشنل پروبیشن سروس
(National Probation Service) جیسی ایجنسیوں پر مشتمل ہے۔ فوجداری انصاف کے عمل کو انجام دینے کے لئے یہ سبھی ایجنسیاں مل کر کام کرتی ہیں۔ ان کے کام کی نگرانی تین سرکاری محکموں: ہوم آفس، اٹارنی جنرل کے آفس اور محکمہ آئینی معاملات (Department for Constitutional Affairs) کے ذریعہ کی جاتی ہے۔
اگر آپ CJS سے واقف نہ ہوں تو اس نظام سے مستفید ہونا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا ہے۔ ساتھ ہی قانونی کارروائیوں اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان ابلاغ کو سمجھنا بھی ہمیشہ آسان نہیں ہوتا ہے۔

ترجمہ کی خدمات فراہم کرنا فوجداری انصاف سے وابستہ ایجنسیوں کی قانونی ذمہ داری ہے۔ ان ایجنسیوں کے عملہ کے تمام افراد اس سے واقف ہیں اور ان کو چاہئے کہ وہ ضرورت پڑنے پر آپ کو ترجمہ یا ترجمانی کی خدمات فراہم کریں۔

ورچوئل واک تھرو (Virtual Walkthrough)
نظام فوجداری انصاف نے فوجداری انصاف کا مظلومین کے لئے ورچوئل واک تھرو یہ بہت ہی معلوماتی ہے لیکن اسے ڈاؤن لوڈ کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ متبادل طور پر آپ متن کی صورت کے لئے ان کے پیج کی بائیں طرف کا لنک دیکھ سکتے ہیں۔