North Wales Race Equality Network - Criminal Justice
مدد کے ذرائع – فوجداری انصاف – شاہی خدمت استغاثہ (Crown Prosecution Service)

شاہی خدمت استغاثہ یہ فیصلہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے کہ آیا پولس کے ذریعہ شروع کی گئی قانونی کارروائیاں عدالت میں استغاثہ کے لئے جاری رکھی جاتی ہیں۔


اگر کسی کو مجرمانہ قانون شکنی کے لئے گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ خود بخود عدالت میں اور پھر جیل میں چلا جاتا ہے۔ پولس یہ ثابت کرنے کے لئے ثبوت جمع کرتی ہے کہ اس فرد نے جرم کیا ہے۔ اگر پولس حسب ضرورت معلومات حاصل نہیں کرپاتی ہے تو الزامات واپس لئے جاسکتے ہیں۔


انگلینڈ اور ویلس میں تقریبا تمام اطلاع شدہ مجرمانہ قانون شکنی کے معاملات کو CPS نمٹاتا ہے۔ آگے کی کارروائی کرنے کا فیصلہ لئے جانے اور مجسٹریٹ کورٹ یا کراؤن کورٹ میں استغاثے کی کارروائی کئے جانے سے قبل CPS تمام مقدمے پر صلاح دے گا اور ان کا جائزہ لے گا۔

 

شاہی خدمت استغاثہ کا مقصد

CPS کا مقصد ہے:

  • انگلینڈ اور ویلس میں مبینہ طور پر مجرمانہ قانون شکنی کرنے والے افراد کے مناسب قانونی کارروائی کو یقینی بنانا۔
  • ممکنہ استغاثہ پر پولس کو صلاح دینا۔
  • یہ یقینی بنانا کہ کسی الزام کے لئے درست مدعا علیہ پر استغاثے کی کارروائی کی جاتی ہے۔

اس کے تحت پولس کے ذریعہ ان کے سامنے پیش کئے گئے ہر ایک استغاثے کا جائزہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے اور اس پر مطمئن ہونے کے بعد وہ عدالت کے لئے اس مقدمے کو تیار کرنا شروع کرسکتے ہیں۔


اگر کوئی خاص مقدمہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو CPS قانونی کارروائی انجام دے گا، لیکن اگر کسی مقدمے کو کراؤن کورٹ یا اس سے اعلی کورٹ کے لائق سنگین مانا جاتا ہے تو CPS ان کے خلاف استغاثے کی کارروائی کرنے کے بجائے مشیر قانونی یا کاؤنسل کو صلاح دے گا۔


CPS نظام فوجداری انصاف کی مجموعی لیاقت اور سود مندی کو بہتر کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ بھی تعاون کرتا ہے۔


شاہی خدمات استغاثہ انگلینڈ اور ویلس کے جغرافیائی علاقے کے ڈھانچے کے تحت کام کرتی ہے۔ یہ علاقے انگلینڈ اور ویلس کے 43 پولس فورس کی حدود کے مطابق ہیں۔ ان 42 علاقوں میں سے ہر ایک سربراہ اعلی شاہی مستغیث (Chief Crown Prosecutor) ہوتا ہے جو وکلا کی خود اپنی ٹیم کی نگرانی کرتا ہے اور اس علاقے کے CPS کی چھوٹی شاخوں پر نظر رکھتا ہے۔


آپ BBC کرائم فائٹر کے اس پیچ میں شاہی خدمت استغاثہ کا عمومی جائزہ دیکھ سکتے ہیں۔