North Wales Race Equality Network
الإبلاغ عن واقعة عنصرية أو دينية
نسلی عصبیت کا واقعہ کیا ہے؟

"…. ایسا کوئی بھی واقعہ جو اس کے شکار فرد یا کسی دوسرے شخص کی نظر میں نسلی عصبیت پر مبنی ہو" ذریعہ اسٹیفن لارنس کی تحقیقاتی رپورٹ سفارش

مذہبی واقعہ کیا ہے؟

"…. ایسا کوئی بھی واقعہ جو اس کے شکار فرد یا کسی دوسرے شخص کی نظر میں مذہب یا عقیدے کے زیر اثر انجام پایا ہو"

نسلی عصبیت پر مبنی/مذہبی واقعات کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • نسلی عصبیت پر مبنی دیوار نویس اور دیگر تحریری بے آبروئی
  • تبادلۂ خیال کے دوران نسلی عصبیت پر مبنی نکتہ چینی
  • دوسرے لوگوں کے ساتھ ان کی نسلیاتی اصلیت کی وجہ سے تعاون کرنے سے انکار
  • توہین آمیز نام سے پکارنا، بے آبروئی، نسلی عصبیت پر مبنی 'لطیفے' اور زبان، مذاق اڑانا
  • کسی فرد کے تہذیبی یا مذہبی فرق، مثلا غذا، موسیقی، پوشاک، زبان وغیرہ کا مذاق اڑانا وغیرہ
  • نسلی عصبیت کی زد میں آکر غارت گری کرنا یا جائداد کو نقصان پہنچانا۔

زیادہ تر نسلی عصبیت پر مبنی/مذہبی واقعات کی اطلاع نہیں کی جاتی ہے۔ اس سے مؤثر کارروائی نہیں ہو پاتی ہے۔ ہمیں نارتھ ویلس میں نسلی عصبیت پر مبنی واقعات کی تعداد، قسم اور درجات کی ضرورت ہے۔ اس سے ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ مسئلہ کا میدان کہاں ہے اور نسلی عصبیت پر مبنی/مذہبی واقعات سے نمٹنے کی غرض سے خدمات کو بہتر کرنے کہ مہم چلانے میں ہمیں مدد ملے گی۔
ہمارے کام میں ہماری مدد کرنے کے لئے نسلی عصبیت پر مبنی تمام واقعات کی اطلاع دیں، ان واقعات کی بھی جو شاید آپ کو سنگین نہیں لگتے ہوں۔

میں کسی واقعہ کی اطلاع کیسے دے سکتا ہوں؟

اگر آپ یا آپ کا جاننے والا کوئی فرد نسلی عصبیت پر مبنی/مذہبی واقعہ کا شکار ہوا ہو تو ہمیں بتائیں۔
NWREN نے اطلاع دہی کا ایک آن لائن سسٹم تیار کیا ہے۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم صرف انگریزی اور ویلش میں دی گئی اطلاع پر کارروائی کرسکتے ہیں۔
آپ میں انگریزی/ویلش کی مہارت کی جو کمی ہے اسے اطلاع درج کرنے کے عمل میں رکاوٹ نہیں بننے دیں۔ کیا آپ کسی دوست سے یہ گذارش کر سکتے ہیں کہ وہ اسے مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرے؟ آپ کسی واقعہ کی اطلاع دے کر مسئلہ کے میدانوں سے واقف ہونے میں ہماری مدد کریں گے۔ اس فارم سے آپ یہ انتخاب کرپاتے ہیں کہ آیا آپ واقعہ کی اطلاع NWREN پر صرف ہمیں دینے )شماریات کی غرض سے( کا فیصلہ لیں یا پھر آپ اس معاملے کو آگے لے جانا چاہتے ہیں اور پولس کو اس کی اطلاع دیتے ہیں۔

آگے کیا ہوگا؟

اگر آپ واقعہ کی اطلاع صرف NWREN کو دیتے ہیں تو ہم اسے شماریات کی غرض سے درج کرتے ہیں۔ اگر آپ کارروائی کرنے میں مدد چاہتے ہیں تو ہم مدد کے وسائل تک آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ ہم پہلے آپ سے پوچھے بغیر پولس یا دیگر تنظیموں سمیت کسی کو بھی آپ کی ذاتی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے۔ اگر اس واقعہ کے نتیجے میں قانونی کارروائی کی جاتی ہے تو آپ کو گواہی دینے کے لئے بھی کہا جاسکتا ہے۔

نسلی عصبیت کے بارے میں مزید معلومات کمیشن برائے نسلی مساوات (CRE) سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔