درج ذیل اقتباس کمیشن برائے نسلی مساوات (CRE) سے ماخوذ ہے:
براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ قانون کا کوئی واضح گائڈ نہیں ہے۔
نسلی تعلقات ایکٹ 1976 )نسلی تعلقات )ترمیم( ایکٹ 2000 کے ذریعہ ترمیم شدہ طور پر( کے تحت نسلی مساوات کو فروغ دینے کے لئے متعدد اختیارات عامہ پر عام فرض عائد کیا جاتا ہے۔
عام فرائض
منصبی فرض یا ڈیوٹی سے مراد یہ ہے کہ، وہ جو بھی کرتے ہیں، اس میں ان درج فہرست اختیارات کو درج ذیل ضرورت کا 'واجب خیال' کرنا ہوگا:
- غیر قانونی نسلی امتیاز کا خاتمہ
- مواقع کی برابری کی فروغ دہی
- مختلف نسلی گروہوں کے لوگوں کے درمیان اچھے تعلقات کی فروغ دہی
اس فرض کی تکمیل کے لئے، ان اختیارات کو وہ تمام اقدامات کرنے چاہئے جن کی ضرورت یہ یقینی بنانے کے لئے ہے کہ ان کی پالیسیوں اور اعمال سے کسی خاص نسلی گروہ کے لوگوں کو نقصان نہ ہو۔ انہیں یہ پوچھنے کی ضرورت ہوگی کہ آیا ان کی پالیسیوں کا نسلی مساوات پر کوئی اثر پڑتا ہے )یا پڑ سکتا ہے(۔
نسلی تعلقات ایکٹ کو پبلک سیکٹر کی معلومات کے دفتر کی ویب سائٹ کے ذریعہ دیکھا جاسکتا ہے۔
نسلی تعلقات )ترمیم( ایکٹ 2000
نسلی تعلقات ایکٹ 2003
مزید مدد، صلاح اور رہنمائی کے ساتھ ان سبھی ایکٹ پر معلومات کمیشن برائے نسلی مساوات (CRE) یا ہوم آفس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔