North Wales Race Equality Network
نسلی عصبیت کے متعلق – نسلی امتیاز
امتیازی سلوک کیا ہے؟

درج ذیل اقتباس کمیشن برائے نسلی مساوات (CRE) سے ماخوذ ہے:

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ قانون کا واضح گائڈ نہیں ہے۔

نسلی تعلقات ایکٹ (Race Relations Act) کا تعلق لوگوں کی رائے یا یقین کے بجائے ان کارروائیوں اور ان کارروائیوں کے اثرات سے ہے۔ نسلی امتیاز وہ نہیں ہے جو نسلی یا 'نسلی عصبیت' ہے۔


تعصب کا لفظی معنی کسی کے بارے میں کچھ جانے بغیر اس کی شکل و صورت جیسی کچھ خصوصیات کی بنا پر اس کے بارے میں 'پہلے سے رائے قائم کرنا' ہوتا ہے۔


نسلی عصبیت کے تحت یہ مانا جاتا ہے کہ کچھ 'نسلیں' دوسروں سے برتر ہوتی ہیں – یہ عقیدہ اس غلط خیال پر مبنی ہوتا ہے کہ مختلف جسمانی خصوصیات )جیسے جلد کی رنگت( یا نسلیاتی پس منظر کی وجہ سے کچھ لوگ دوسروں سے بہتر ہوتے ہیں۔

امتیاز برتنے کا معاملہ تب پیش آتا ہے جب کسی کے ساتھ اس کے رنگ، نسل، قومیت یا قومی یا نسلیاتی اصلیت کی بنا پر کم پاسداری کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے۔ یہ ثابت کرنا ضروری نہیں ہے کہ کسی کی نیت آپ کے ساتھ امتیاز برتنے کی تھی: بس اتنا ظاہر کرنا کافی ہوتا ہے کہ اس کے عمل کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ آپ کے ساتھ کم پاسداری بھرا سلوک کیا گیا۔


نسلی تعلقات ایکٹ کے تحت خاص طور پر تین قسم کے نسلی امتیاز کی نشاندہی کی گئی ہے:

  • براہ راست نسلی امتیاز (ایذا رسانی سمیت)
  • بالواسطہ نسلی امیتاز
  • ستم گری

 

براہ راست نسلی امتیاز

ایسا تب ہوتا ہے جب آپ یہ ثابت کرپائیں کہ نسلی وجوہات کی بنا پر یکساں حالات میں آپ کے ساتھ دوسروں کی بہ نسبت کم پاسداری بھرا سلوک کیا گیا ہے۔ اسے ثابت کرنے کے لئے اگر آپ دوسرے نسلی گروہ کے ایسے فرد کی مثال پیش کر پائیں جس کے ساتھ، انہی حالات میں، آپ کی بہ نسبت زیادہ پاسداری بھرا سلوک کیا گیا ہو، تو اس سے مدد ملے گی۔ نسلی عصبیت کی بنا پر گالی گلوج اور ایذا رسانی براہ راست امتیاز کی قسمیں ہیں۔ اگر کسی کو نسل یا نسلیاتی یا قومی وجود کی بنا پر ستایا گیا ہو تو اسے نسلی تعلقات ایکٹ کے تحت غیر مطلوبہ برتاؤ مانا جاتا ہے۔


قانون کے مطابق اس سے اس شخص کا وقار متاثر ہوتا ہے یا اس کے لئے دھمکی آمیز، مخالف، رتبہ گھٹانے والا، ذلت آمیز یا جارحانہ ماحول پیدا ہوتا ہے۔

بالواسطہ نسلی امتیاز

بالواسطہ نسلی امتیاز ان دو میں سے کسی ایک زمرے میں ہوسکتا ہے۔ پہلا رنگ یا قومیت کی بنیاد پر؛ دوسرا نسل، نسلیاتی یا قومی اصلیت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

رنگ یا قومیت کی بنیاد پر

ایسا تب ہوتا ہے جب آپ یا آپ کے نسلی گروہ کے لوگوں کے ذریعہ کسی مطالبہ یا شرط کی تکمیل کئے جانے کا امکان کم ہو، اور اس مطالبہ کا جواز غیر نسلی بنیاد پر پیش نہ کیا جاسکتا ہو۔


آپ کو یہ واضح کرنے کی ضرورت ہوگی کہ اس مطالبہ یا شرط کی تکمیل کرپانے والے کی تعداد قابل ذکر طور پر آپ کے رنگ یا قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں ان سے کمتر ہوگی جن کا تعلق آپ کے رنگ یا قومیت سے نہیں ہے۔ آپ کو یہ بھی ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی کہ اس کے نتیجے میں آپ کے ساتھ کم سازگار سلوک کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، ملازمین یا طلبا کے ذریعہ سرپوش یا ہیڈ گیئر استعمال کئے جانے کے ضابطے کے تحت، اپنے اپنے نسلی گروہ کے اعمال کے مطابق پگڑی پہننے والے سکھ افراد یا لڑکوں، یا چھوٹی ٹوپی یا یارملکا پہننے والے یہودی مرد اور لڑکوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

نسل، نسلیاتی یا قومی وجود کی بنیاد پر

نسلی ضوابط (Race Regulations) 2003 کے تحت نسل، نسلیاتی یا قومی وجود کی بنا پر بالواسطہ نسلی امتیاز کا قدرے کم لازمی یا مشکل معیار پیش کیا گیا۔ اس قسم کا امتیاز تب پیش آتا ہے جب کوئی انتظام یا شرط، معیار یا دستور ہر ایک پر لاگو کیا جاتا ہے لیکن اس سے ایک ہی نسل یا قومیت یا نسلی وجود کے لوگ خاص قسم کی ناموافق صورتحال میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ آپ کو یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ آپ نتیجتا ناموافق صورتحال یا نقصان میں مبتلا ہوئے ہیں اور یہ کہ اس بندوبست کو کسی جائز مقصد کی تکمیل کے متناسب ذرائع کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ستم گری

نسلی تعلقات ایکٹ کے تحت ستم گری کا ایک خاص قانونی معنی ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کے ساتھ اس بنا پر کم پاسداری کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے کیونکہ آپ نے نسلی امتیاز کے متعلق شکایت کی ہو، یا ایسی شکایت کرنے والے دوسرے فرد کی حمایت کی ہو۔

مزید تفصیلات کمیشن برائے نسلی مساوات (CRE) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔