North Wales Race Equality Network
NWREN کے متعلق - ہم کون ہیں-

نارتھ ویلس کا نسلی مساوات کا نیٹ ورک (NWREN)

NWREN نسلی تعصب کا مقابلہ کرنے، نسلی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور نارتھ ویلس کی سیاہ فام اور اقلیتی نسلیاتی آبادی کی خاطر یکساں مواقع کے لئے کام کرتا ہے۔

ہم ایک ایسی حفاظتی یا ایجنسی ہیں جو سیاہ فام اور اقلیتی نسلیاتی افراد اور معاشرتی تنظیموں کو اپنی ہیئت حاکمہ کے تحت پناہ دیتی ہے۔ آپ اس پیج میں مزید آگے ہمارے کام کی رہنمائی کرنے والی مہم اور اقدار کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

NWREN کی ترقی اور افزائش میں متعدد قانونی اور رضاکارانہ ایجنسیوں سے مدد ملتی ہے۔ آپ بھی ہمارے کام میں مدد کر سکتے ہیں، مزید معلومات کے لئے براہ کرم ہم سے رابطہ کریں


مشن کا بیان اور اقدار

1. مشن کا بیان

NWREN کا وجود سیاہ فام اور اقلیتی نسلیاتی لوگوں کے سامنے درپیش ہر طرح کے نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے: نارتھ ویلس میں افراد اور معاشرے کے درمیان نسلی ہم آہنگی کو فروغ دینے: اور مواقع کی برابری کی غرض سے کام کرنے کے لیے ہے۔

2. اقدار

  • مساوات کو حقیقت بنانے کی لگن اور پابندی
  • اخلاقی طور پر درست ہونا اور ایمانداری سے کام کرنا؛ کوشش کرنا اور مذمت کی حد سے آگے نکلنا
  • تنظیم اور ہمارے معاشرے کے اور مکمل طور پر اس میں تنوع کی قدر کرنا
  • نمایاں، کھلا اور ایمانداری کے ساتھ ابلاغ کرنا
  • باہمی طور پر معاون، جامع، مشتمل تنظیم کے طور پر کام کرنا
  • ہر ایک شخص کے تعاون کو تسلیم کرنا اور اس کی قدر کرنا
  • ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا